ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگال میں نظم ونسق میں بہتر ی ہونی چاہیے: کیشری ناتھ ترپاٹھی 

بنگال میں نظم ونسق میں بہتر ی ہونی چاہیے: کیشری ناتھ ترپاٹھی 

Sun, 28 Jul 2019 22:12:57    S.O. News Service

کولکاتہ،28/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کے سبکدوش ہونے والے گورنر کیشری ناتھ ترپاٹھی نے مغربی بنگال میں اپنے تجربے کو ملا جلا بتایا ہے۔وہ اس بات پر قائم رہے کہ ریاست کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے تعلیم اور قانون کی حالت بہتر ہونی چاہیے۔اپنے پانچ سال کی مدت میں ترپاٹھی کا ترنمول کانگریس حکومت کے ساتھ کئی مواقع پر ٹکراؤ ہوا۔انہوں نے کہاکہ پتہ نہیں کیوں صنعت کارریاست میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کیوں نہیں لے رہے ہیں جبکہ حکومت اس سمت میں کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے گورنر کے طور پر میرا تجربہ کھٹا اور میٹھا رہا ہے بلکہ میٹھا تجربہ زیادہ رہا ہے۔کھٹا اس معنی میں رہا کہ کبھی کبھی مغربی بنگال میں جو کچھ ہوتا تھا وہ میرے خیالات کے مطابق نہیں ہوتا تھا۔ 


Share: